28 اپریل 2013 - 19:30
آل خلیفہ آمریت کے خلاف مظاہرے، متعدد شہری گرفتار

بحرين ميں آل خليفہ حکومت کے خلاف عوامي مظاہروں کا سلسلہ جاري ہے-

ابنا: اطلاعات کے مطابق کل اتوار کو بھي بحرين کے مختلف علاقوں ميں عوام نے مظاہرے کئے اور اپنے ملک سے تمام بيروني افواج کے انخلا اور جمہوريت کے قيام کا مطالبہ کيا –
رپورٹوں ميں بتايا گيا ہے کہ عوام نے اپنے ہاتھوں ميں ملک کے قومي پرچم اٹھارکھے تھے اور نعرے لگارہے تھے کہ  اپنے وطن کے دفاع کے لئے جان کي بازي بھي لگاديں گے –
عوام نے آمريت کے خلاف نعرے لگائے اور عوام کے قتل عام اور ان کے خلاف وحشيانہ تشدد کا  ذمہ داري آل خليفہ حکومت اور اس کے حاميوں کو قرار ديا –
رپورٹوں ميں بتايا گيا ہے کہ آل خليفہ اور آل سعود کے فوجيوں نے مظاہرين پر حملہ کيا جس ميں بہت سے افراد زخمي ہوگئے –
ايک رپورٹ ميں بتايا گيا ہے کہ فوجيوں نے بائيس افراد کو گرفتار کرليا ہے –
دوسري طرف رپورٹوں ميں بتايا گيا ہے کہ بحريني اور سعودي فوجيوں نے مساجد اور ديگر مٍذہبي مراکز پر حملوں کا سلسلہ بھي جاري رکھا ہے –
بحرين کے انساني حقوق مرکز کے ايک رکن منذر الخور نے بتايا ہے کہ بحرين ميں شيعہ مسلمانوں کي مساجد اور حسينيوں کو منصوبہ بند طريقے سے شہيد کيا جارہا ہے - انہوں نے کہا کہ اگر آل خليفہ حکومت يہ سمجھ رہي ہے کہ اس طرح وہ عوام کي انقلابي تحريک کو روک سکے گي تو يہ اس کي بھول ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲